readenglishbook.com » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗». Author Susan Davis



1 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20
Go to page:
سُنتے۔میری واپسی کی گھڑی تیزی سے قریب آ رہی ہـے۔ تُمہیں بیدار ہونا چاہئیے بچو۔ تُمہیں تیار ہونا چاہیے ۔

ہوشیار رہو۔ جاگتے رہو۔ تیار رہنا بہت ضروری ہے۔ جو تیار ہوں گے وہ لے لئیے جائیں گے۔ جو میری واپسی کے لئیے فِکرمند ہیں وہی تیار کئیے جائیں گے۔

اور وہ جو میری آمد کے لئیے فِکرمند نہیں ہیں اور اپنے اندر میرا روح نہیں رکھتے، اُنھیں مُصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بہت سے لوگ چونک جائیں گے کہ وہ کیوں چھوڑ دئیے گئے۔ بہت سے حیران ہوں گے کہ وہ اُٹھائے نہیں گئے۔ سو بہتیرے جو گمان کرتے ہیں کہ وہ تیار ہیں درحقیقت خود کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وہ میری آمد کے لئیے خود کو تیار نہیں کر رہے۔ وہ دُنیاوی روِّشوں میں گرفتار ہیں۔ اُن کا رحجان دنیا کے کاموں کی طرف ہے۔ وہ میری آمد کے لئیے فِکر مند نہیں ہیں۔ وہ اپنی اور دُنیا کی سوچوں میں مصروف ہیں۔ وہ میرے ساتھ وقت نہیں گُزارتے۔ وہ میری راہ نہیں تکتے۔ اور جو میری راہ تکتے ہیں یہ لوگ اُنھیں تکلیف پہنچاتے ہیں اور اُنکا مذاق اُڑاتے ہیں۔ مگر جب یہ پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے تب یہ شرمندہ ہوں گے۔ یہ گُمان کرتے ہیں کہ یہ مُجھے جانتے ہیں لیکِن یہ مُجھے بالکل نہیں جانتے۔ یہ سوچتے ہیں کہ یہ مُجھے پہچانتے ہیں مگر اِن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔ یہ میرے قریب کبھی نہیں آتے ۔ یہ دُنیاوی چیزوں کی طرف بھاگتے ہیں۔ اِنکی آنکھیں میری راہ دیکھنے میں دِلچسپی نہیں رکھتیں۔ یہ دُنیاوی چیزوں کو حاصِل کرنے کی تگ و دو میں رہتے ہیں۔ یہ مُستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ یہ ایسے منصوبے بناتے ہیں جو کبھی پورے نہ ہوں گے۔ یہ اِن منصوبوں میں میری رضا شامِل نہیں کرتے۔ اگر یہ ایسا کرتے تو میں انھیں بتاتا کہ میری طرف متوجہ ہوں اور میرے قریب آؤ۔ اپنے منصوبے مُجھے سونپ دو۔ میں یہی چاہتا ہوں کہ اپنے منصوبے میرے قدموں میں رکھو اور خود کو مکمل طور پر میرے حوالے کر دو۔ مُجھے اپنا سب کُچھ دے دو۔ اپنے مُستقبل کے منصوبے، حتی' کہ اپنی ساری زندگی۔ صرف میں جانتا ہوں کہ تمہارے مُستقبل میں کیا لِکھا ہـے۔ تُمہارا ہر منصوبہ پلک جھپکتے کُچلا جا سکتا ہے۔ تُم میرے منصوبے اپنی زندگی میں کیوں نہیں آزماتے؟ میں جانتا ہوں تُمہارے لئیے کیا بھلا ہے۔ میرے بچو! میں اِبتدا اور اِنتہا کو جانتا ہوں۔ میں اوّل اور آخر ہوں۔

 

مکاشفہ 22 باب 13 آئت:

مَیں الفا اور اومیگا۔ اوّل اور آخِر۔ اِبتدا اور اِنتہا ہُوں۔

 

میں سورج، چاند اور ستاروں کا خالق ہوں۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ میں تُمہارا اور تُمہارے مُستقبل کے منصوبوں کا خیال رکھ سکتا ہوں؟ میں تُمہیں اپنی سلطنت میں جگہ دوں گا اگر تُم اپنی زِندگی میرے حوالے کر دو گے۔ میں تُمہیں امن اور تحفظ مُہیّا کروں گا۔ تُمہیں اپنے ساتھ محفوظ مقام پر لے جاؤں گا. تُم بے فِکر رہو گے۔ کیونکہ تُمہاری زِندگی کے لئیے میرے منصوبے بہترین ہیں۔ اور میں فراہم کرنے پر قدرت رکھتا ہوں۔ اگر تُم اپنی زِندگی میں میری مرضی شامل کرتے ہو تو تُمہیں تسلی حاصل ہو گی۔ اگر تُم میری مرضی پر چلو تو تُمہیں اگلے دِن کی فِکر نہیں کرنی پڑے گی۔ اپنی راہوں اور منصوبوں پر اپنی گرفت ڈھیلی کرو۔ یہ تُمہیں تباہی کی طرف لے جائیں گی۔ اپنا سب کُچھ میرے حوالہ کر دو اور میری مرضی میں شامل ہو جاؤ۔ میری کامل مرضی میں شامل ہو جاؤ۔ جِس کو ابتدا اور انتہا کی خبر ہے اُس کو اپنی فِکریں دے دو۔ میں ابدیت کا خُدا ہوں۔ میں تمہیں اپنی ابدی سلطنت بخشوں گا۔ یہ تُمہارے لئیے ہی تیار کی گئی ہے۔

 

مکاشفہ 21 باب 6 آئت:

پھِر اُس نے مُجھ سے کہا یہ باتیں پُوری ہو گئِیں۔ مَیں الفا اور اومیگا یعنی اِبتدا اور اِنتہا ہُوں۔ مَیں پیاسے کو آبِ حیات کے چشمہ سے مُفت پِلاؤں گا۔

 

رجوع لاؤ، توبہ کرو، مُجھے اپنا لو، مُجھے پہچانو۔ میں اپنا دِل تُمہیں دوں گا۔ میں تُمہارے ساتھ چلنا چاہتا ہوں۔ تُم کبھی تنہا نہ ہو گے۔ یہی وقت ہے رجوع لانے کا۔ یہی گھڑی ہے۔ یہی لمحہ ہے۔ حِکمت سے فیصلہ کرو۔

راستے بہت ہیں مگر درست اور سیدھا راستہ صرف ایک ہے۔ مُجھے اپنا لو تو میں تمہیں سیدھی راہ پر چلاؤں گا۔ میں تُمہاری نِگہبانی کروں گا۔

 

عبرانیوں 12 باب 13 آئت:

اور اپنے پاؤں کے لِئے سیدھے راستے بناؤ تاکہ لنگڑا بے راہ نہ ہو بلکہ شِفا پائے۔

 

جلد رات گھِر آئے گی۔ میری آغوش میں آ جاؤ۔ میں تُمہیں اپنی محفوظ بانہوں میں بچا لوں گا۔ جلد فیصلہ کرو. اگر ایک بھی پیچھے رہ گیا تو میں خوش نہ ہوں گا۔ یہی فیصلے کی گھڑی ہے۔ میری محبت کو اپنانے سے مت شرماؤ۔ خُداوند یسوع (YAHUSHUA) جو بے پناہ مُحبت کرنے والا ہے۔

 

1 یوحنا 4 باب 16 آئت:

جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا محبّت ہے اور جو محبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔

 

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=GQBVmwnqawk

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 37

تُمہارے پاس کُچھ قیمتی وقت باقی ہـے

 

 

شروع کرتے ہیں۔ میں تُمہیں اپنا کلام بخشوں گا۔ بچو! میں تمہارا خداوند ہوں۔ اور میرے پاس تُمہیں دینے کے لیے کلام ہـے۔

وقت تیزی سے گُزر رہا ہے۔ دِن کی روشنی جاتی جا رہی ہـے۔ تُمہیں تیار رہنا چاہئیے۔ تیار رہو کیونکہ میری آمد نزدیک ہـے۔ یہ قریب آ رہی ہے۔

کُچھ تیار ہیں اور جاگ رہے ہیں۔ کُچھ میری آمد کے لئیے تیار ہونا چاہتے ہیں۔ بہتیرے ایسے ہیں جِنہوں نے میری تنبیع کو رد کِیا۔ کُچھ اِس بات سے بالکل بے خبر ہیں کہ کیا ہونے کو ہـے۔ وقت ختم ہوتا جا رہا ہـے۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم ہوشیار اور بالکل تیار رہو۔ اگر تُم نے ایسا نہ کِیا تو تُم جانتے بھی نہ ہو گے اور پکڑے جاؤ گے۔ اگر تُم جاگتے نہ رہو گے تو تُم دیکھ نہیں پاؤ گے کہ کیا ہونے کو ہـے۔ صِرف وہی جو جاگ ریے ہیں تیار رہیں گے۔ صِرف وہی اپنے آپ کو میرے لئیے تیار کر پائیں گے کیونکہ وہ جاگ رہے ہیں۔۔ اگر تُم جاگ نہیں رہے تو خود کو کیسے تیار کر پاؤ گے۔ صِرف وہی جو تیار ہیں اور جاگ رہے ہیں میرے ساتھ جائیں گے باقی سب اُن کی مانند ہیں جِن کی مشعلوں میں تیل نہ تھا۔

 

متی 25 باب 7 تا 10 آیات:

7 اُس وقت وہ سب کُنوارِیاں اُٹھ کر اپنی اپنی مشعل دُرُست کرنے لگِیں۔

8 اور بیوُقُوفوں نے عقلمندوں سے کہا کہ اپنے تیل میں سے کُچھ ہم کو بھی دے دو کِیُونکہ ہماری مشعلیں بھُجی جاتی ہیں۔

9 عقلمندوں نے جواب دِیا کہ شاید ہمارے تُمہارے دونوں کے لِئے کافی نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے پاس جا کر اپنے واسطے مول لے لو۔

10 جب وہ مول لینے جارہیں تھِیں تو دُلہا آ پہُنچا۔ اور جو تیّار تھِیں وہ اُس کے ساتھ شادِی کے جشن میں اَندر چلی گئِیں اور دروازہ بند ہوگیا۔

 

یہ اُونگھنے کا وقت نہیں ہے میرے بچو۔ یہ سونے کی گھڑی نہیں ہـے۔

میں اُن کو لینے نہیں آ رہا جو میرے اِنتظار میں جاگ نہ سکے۔ جب میں آؤں گا اور اُن کو سوتا پاؤں گا تو اُن کو غضبناک حقیقت کا سامنا کرنا پڑے گا جو زمین پر ہونے کو ہـے۔ میری سوتی ہوئی کلیسیا کے لئیے کِتنا افسوسناک لمحہ ہـو گا۔

 

عبرانیوں 9 باب 28 آئت:

اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لِئے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نِجات کے لِئے اُن کو دِکھائی دے گا جو اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔

 

میرے بچے اِطمینان سے سو رہـے ہیں۔ اور اگر وہ بیدار نہ ہوئے تو جلد ہی وہ اپنے آپ کو میرے دُشمن کے ہاتھ میں حوالہ کر دیں گے۔ وہ بے رحم اور ظالم ہے۔ وہ کِسی کا لحاظ نہیں کرتا۔ وہ صِرف طاقت اور قبضہ چاہتا ہے۔ وہ سخت اور ظالمانہ انداز میں حُکمرانی کرے گا۔ جو کُچھ ہونے کو ہـے میں اُس کی حقیقت تُم پر ظاہر نہیں کر سکتا۔ یہ سنجیدگی کا لمحہ ہـے اور زمین پر سنگین حالات رونما ہونے کو ہیں۔

مُجھے تُمہیں یہ سب بتانے میں خوشی نہیں ہوتی۔ میں تُمہیں آگاہ کرنا چایتا ہوں کہ کیا ہونے کو ہـے۔ کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا کہ زمیں پر جو تباہی آنے کو ہـے تُم اُس کے شکار بنو۔

میرے بچو! ہوش میں آؤ اور نیند سے جاگو۔ اپنی آنکھوں پر سے پٹی اُتارو۔ میرے پاس آنے میں دیر نہ کرو۔ تمہارے پاس کُچھ قیمتی وقت باقی ہـے۔

میرے پاس دوڑ کے آ جاؤ۔ میں تُمہیں آنے والے عذاب سے بچانا چاہتا ہوں۔ آنے والے طوفان میں جکڑے مت جانا۔ بہت تھوڑے ہیں جو میرے ساتھ آئیں گے جب میں دُلہن کو لینے آؤں گا۔ بہت تھوڑے ہیں جو میرے کلام اور خون کے وسیلہ سے پاک صاف ہونے کے لئیے چُنے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ میرے پاس اور کوئی جواب نہیں ہـے نہ ہی کوئی اور راستہ۔

 

اِفسیوں 5 باب 25 تا 27 آیائت:

25 اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے محبّت رکھّو جَیسے مسِیح نے بھی کلِیسیا سے محبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔

26 تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔

27 اور ایک اَیسی جلال والی کلِیسیا بنا کر اپنے پاس حاضِر کرے جِس کے بَدَن میں داغ یا جھُرّی یا کوئی اَور اَیسی چِیز نہ ہو بلکہ پاک اور بے عَیب ہو۔

 

اِسی گھڑی خود کو میرے حوالہ کرو۔ میں تُمہیں اپنانے کے لئیے تیار ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم میرے پاس آؤ اور محفوظ رہو۔ میں تُمہیں ڈھانپ لوں گا اور آنے والے عذاب سے بچاؤں گا۔ خود کو بچاؤ اور میری طرف رجوع لاؤ۔ صرف میں ہی بچاؤ کا راستہ ہوں۔ اور کوئی اِس قابل نہیں ہـے۔ اپنے دِلوں اور روحوں کو مکمل طور پر میرے حوالے کر دو۔ تُمہیں تیار کِیا جائے گا۔ تُم پاک روح کے کاموں کے لئیے تیار کِیے جاؤ گے۔ پاک روح کو خود میں بھرنے دو اور تُم سچائی سے واقف ہو گے۔ میری سچائی سے۔

میں تُمہیں اپنی سلطنت میں شامِل کرنے کے لئیے تیار ہوں۔ کیا تُم آنا چاہتے ہو؟ مں تُمہارا خُداوند یسوع (YAHUSHUA) ہوں۔ میں صابر ہوں اور مُستقل مزاجی سے تُمہارے فیصلے کا مُنتظر ہوں۔ مُجھے اپناؤ اور محفوظ رہو۔

 

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=sOrOdDNcLiE

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 38

میرے حقیقی پیروکار بیدار ہیں اور بالکل تیار ہیں

 

اے بیٹی! شروع کر۔ اے میری بیٹی میں تُجھے اپنا کلام دینے کے لئیے تیار ہوں۔ بچو! میں تمہارا خدا ہوں۔ وقت آ پہنچا ہے کہ میں واپِس آؤں۔ اور میرے بچے سو رہے ہیں۔ وہ غنودگی میں ہیں اور سکون سے سو رہے ہیں اور اِس بات سے بے خبر ہیں کہ اُن کے گِرد کیا ہو رہا ہے۔ حتی کہ وہ دیکھ ہی نہیں رہے۔ درحقیقت وہ نابینا ہیں اور اُن کی نظر مُجھ پو نہیں ہے۔
میں رات کو چور کی مانند آؤں گا اور وہ جانتے بھی نا ہوں گے اور میں اُن کو پکڑ لوں گا۔ کیا میرا کلام بھی یہ نہیں کہتا؟ اگر ایسا ہی ہے تو بہت سے لوگ کیوں اِس اِنتباہ کو نظر انداز کر رہے ہیں؟ وہ کیوں یہ سب جاننے اور اِس پر توجہ دینے کو ترک کرتے ہیں؟ میں اُنکا بہترین چاہتا ہوں اور وہ مُجھے اپنا بدترین دیتے ہیں۔ اگر میرے بچے دِل سے میرے پیرو ہوتے تو وہ یہ سب دیکھتے، سمجھتے اور میرا اِنتظار کرتے۔ وہ اپنے اِرد گِرد ہونے والے حالات سے واقِف ہوتے کہ کِس طرح چاروں اطراف سے لوگ مُجھے ترک کر رہے ہیں۔
میرے حقیقی پیروکار بیدار ہیں اور بالکل تیار ہیں۔ اُن کے کان میری طرف متوجہ ہیں جو میرے قدموں کی آہٹ سُنتے ہیں اور میری حرکات و سکنات پر اُنکی نظر ہے۔
میں آ رہا ہوں۔ اور اُنکے لئیے جو اُمید کے ساتھ میری راہ تکتے ہیں یہ بات پوشیدہ نہیں ہے۔
میرے یہ بچے صابر ہیں مگر فِکر مند بھی۔ یہ میری حقیقی کلیسیا ہے۔ میری دُلہن۔ یہ دِلکش اور حسِین ہے۔ میری آمد کے لئیے اِسکا جوش مُجھے اِسکی طرف متوجہ کرتا ہے۔ میں اِسکی بے صبری کو سراہتا ہوں کہ وہ میرا اِنتظار کرتی ہے۔ یہ وہی ہے جِس کی خاطِر میں نے اپنی جان دی۔ اور میرے ایماندار پیروکار وہ ہیں جو میری خاطر اپنی جان دیتے

1 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20
Go to page:

Free e-book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment