readenglishbook.com » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗». Author Susan Davis



1 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20
Go to page:
ہیں۔

لوقا 12 باب 37 آئت:
مُبارک ہیں وہ نوکر جِن کا مالک آ کر اُنہیں جاگتا پائے۔میں تُم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ کمر باندھ کر اُنہیں کھانا کھانے کو بِٹھائے گا اور پاس آ کر اُن کی خِدمت کرے گا۔

وہ اپنی حیاتی میرے قدموں میں ڈال دیں گے اور اپنے خُداوند کی خاطر دُنیا اور دُنیا کی چیزوں کو ترک کریں گے۔ کیونکہ میں نہائت شفیق ہوں۔ اور میری اِس کلیسیا کے لئیے اِنعمات کی کمی ہرگِز نہ ہو گی۔
تُم بھی اِس کلیسیا کا حِصہ بن سکتی ہو، میری دُلہن، جب میں اپنے الہی مقامات کی طرف جو میں نے تیار کئیے ہیں جاؤں گا تُم بھی میرے ساتھ آ سکتی ہو۔ مگر ابھی کُچھ قیمتی وقت درکار ہے۔ لہذا ہر دم میری جُستجو کرتے رہو اور جاگتے رہو۔
میں چاہتا ہوں کہ تُم مکمل طور پر خود کو میرے حوالہ کرو۔ میں تُمہارا پختہ عزم چاہتا ہوں۔ اپنی زِندگی کی بھرپوری کو اِس طرح میری خاطر ترک کرو کہ پیچھے کُچھ باقی نہ رہے۔ میں تُمہاری پوری زِندگی چاہتا ہوں جِس کو میں نیا بنا دوں گا اور قاملیت بخشوں گا۔ میں تُمہیں نیا جیون دینا چاہتا ہوں، میں تُمہیں اپنے خون سے پاک کرنا چاہتا ہوں اور اپنی سلطنت میں قیام بخشنا چاہتا ہوں۔ تُمہیں اپنے وارِثوں کے ساتھ جگہ دینا چاہتا ہوں جو ہمیشگی کے لئیے میری خِدمت کریں اور میرے ساتھ ہمیشہ حُکمرانی کریں۔
یہ میری دلہن ہے۔ یہ حسِین اور دِلکش ہے۔ ایسی قوم جو اپنے بادشاہ کے اِنتظار میں بیدار ہے اور ایک دم تیار ہے۔ میں اِن بچوں کو بچانے آ رہا ہوں۔ اِنہیں شیطان (جو زمیں پر مُسلط ہے) سے آزادی اور تحفظ دینے آ رہا ہوں۔ یہ میرے فاتحین ہیں۔ تُم اِن میں سے ایک ہو سکتے ہو۔ میرے بچو! میری شادی کی ضیافت میں شامِل ہونے کے لئیے اور میری سلطنت کا حِصہ بننے کے لئیے میں تُمہاری راہ دیکھ رہا ہوں۔ میں نے اپنی شادی کی ضیافت کی میز پر تُمہاری کُرسی رکھی ہے۔ تُمہارے لئیے جگہ مُقرر ہے۔ لیکن پہلے تُمہیں خود آنا پڑے گا اور اِسے اپنا بنانے کا دعوی' کرنا پڑے گا۔
میں ہمیشہ کے لئیے دروازہ کُھلا نہیں رکھوں گا۔ جلد ہی میں اپنے اُن بچوں کو جو تیار ہیں اِس محفوظ راستہ سے اندر لے آؤں گا اور پِھر دروازہ بند کر دِیا جائے گا۔ اور وہ جِنہوں نے  میری یہ دعوت قبول نہیں کی باہر ہی رہ جائیں گے۔ اور وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہو گا۔
جِن لوگوں نے میری حِفاظت اور بچاؤ کی پیشکش مُسترد کی اُن کے لئیے کِتنا افسوسناک دِن ہوگا۔ اُس گھڑی کے بارے میں گُمان کرنا کہ جب یہ سب کُچھ ہوا اور اُنہوں نے اُسے ردّ کِیا نہائت افسوسناک ہے۔ پِھر حقیقت سامنے آئے گی کہ اُنہوں نے کیا کھویا اور اب اُن کو کِس مُصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہاں رونا اور بڑا ماتم ہوگا کیونکہ اِس نیم گرم کلیسیا نے میری تنبیع کو ردّ کِیا اور اُنہوں نے اپنے غلط اِنتخاب سے مُجھے نظر انداز کِیا۔
ہاں، درحقیقت اُن کا نُقصان اور دُکھ بہت بڑا ہے۔
بچو! ایسا تُمہارے ساتھ نہ ہو۔ تُم زمین کو تاریک ہوتے نہ دیکھ پاؤ۔ میرے پاس آؤ اور مُجھے تسلیم کرو ۔ سچی توبہ کرو اور اپنے گُناہوں پر پشیمان ہو۔ اور اپنے پُورے دِل سے میری پیروی کرنے کے خواہِش مند بنو۔
میں اپنے خون سے تُمہارے دِل بدل دوں گا اور تُمہارے گُناہوں کے داغ دھو ڈالوں گا۔ تُم میرے روبرو کھڑے ہو گے اور میری شادی کی ضیافت میں شامِل ہونے کے لئیے ایک دم تیار۔
یہ میرے دِل کی خواہش ہے کہ تُم میرے پاس واپِس آؤ۔ میں تُمہارا باپ ہوں، تُمہارا خالِق۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم میرے پاس آؤ تا کہ میں تُمہیں اپنے بیٹے اور بیٹیاں بناؤں۔ تُمہارے پاس موقع ہے کہ میرے ساتھ اپنا رِشتہ استوار کرو تاکہ ہم ہمیشہ کے لئیے ساتھ رہیں۔ میں تُمہارے فیصلے کا مُنتظر ہوں۔
میں تُمہارا خُدا ہوں۔ تُمہارا بادشاہ اور تُمہارا خُداوند یہواہ ہوں۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=EdxHVhkiig4

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 39

اس دستاویز اور میرے روزے کے متعلق میری گواہی



خُدا نے مجھے دُعا اور چالیس دِن کے روزہ/فاقہ کے لئیے ایک ویران جگہ پر بلایا۔ دو ہفتوں کے بعد میں نے ہر روز عشائے ربانی لی، اور کُچھ عرصہ بعد میں نے روزانہ چار چار اونس شربت کے پینا شروع کئیے۔ میرے خیال میں یہ روزہ میری زندگی کا مُشکل ترین کام تھا۔
خُدا مُجھے اِس روزہ اور ریاضت میں اِس لئیِے لایا کہ میں اپنی حُودی کو مار سکوں، اور میں نے ایسا ہی کِیا۔
اُس نے مُجھے کلام بھی بخشا جو میں نے دیانتداری کے ساتھ قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اور لوگ بھی پڑھ سکیں۔
یہ دستاویز خُداوند کی طرف سے میں نے 27 جنوری 2012 سے 6 مارچ 2012 کے درمیان اپنے روزہ کے دوران قلمبند کِیا (براہِ مہربانی اِس بات کا خیال رکھیں کہ بہت سے حروف اور اِلفاظ جو میں نے خُداوند کی طرف سے تحریر کئیے ہیں وہ بتاریخ تحریر نہیں کئیے گئے کیونکہ میرے لئیے روزہ نہائیت مُشکل تھا اور روزہ کا دورانیہ بہت سُست رفتاری سے چل رہا تھا لہذا میں اِس بات پر توجہ مرکوز نہیں کر پائی کہ وہ تواریخ کونسی تھیں) ۔ اِس روزہ کے دوران مُجھے جب بھی بھُوک نے ستایا، خُداوند نے مُجھے آسمانی روٹی مانگنے کو کہا۔ لہذا مُجھے جب بھی بُھوک نے ستایا یا روزہ کی وجہ سے مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، میں نے آسمانی روٹی کی درخواست کی۔ اور جتنی دفعہ میں نے خُدا سے آسمانی روٹی طلب کی میری جسمانی بھُوک اور تکلیف جاتی رہی۔ یہ بات حیرت انگیز اور معجزانہ تھی۔ درحقیقت خُداوند ہی آسمانی روٹی ہے۔ (ذیل میں حوالہ ملاخطہ کیجئیے) ۔
میرے روزہ کے عیام کے عین وسط مِیں مـیں ایک کِتاب پڑھ رہی تھی جِس نے مُجھے جھنجوڑ کے رکھ دِیا اور سوچنے پر مجبور کِیا۔ یہ ایک عورت کے مُتعلق تھی جِس کو جنت اور دوذخ دِکھائی دِئیے تھے۔ اُس نے لِکھا کہ دوزخ میں ایسے لوگ تھے جو دائمی بُھوکے اور پیاسے ہیں۔ یہ میرے لئیے ایک واضع اور فیصلہ کُن لمحہ تھا، کیونکہ میں چالیس دِنوں سے صِرف کھانے کا فاقہ کر رہی تھی، میں پیاسی نہیں ہوتی تھی کیونکہ مـیں اِس روزہ کے دوران پانی پیتی رہتی تھی۔ مـیں ہوگِز یہ تصور نہیں کر سکتی کہ مـیں ہمیشہ کے لئیے بُھوکی اور پیاسی رہوں(جبکہ چالیس دِن ہی میرے لئیے ناقابلِ یقین جدوجہد کے تھے) لہذا مـیں چاہتی ہوں کہ دوسرے بھی اِس گہری حقیقت کو جان لیں اور اپنے ابدی نتائج کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔
مـیں خُداوند خُدا کا شُکر ادا کرتی ہوں جِس نے مُجھے اِن چالیس دِنوں کے روزے سے گُزارا۔
خُداوند نے مُجھے جب اپنا کلام دِیا تو خُداوند نے بہت سے اِلفاظ ایسے اِستعمال کئیے جِن کے مفہوم و معانی مُجھے معلوم نہ تھے۔ مُجھے اُن کے مُتعلق جانچنا پڑتا اور ہمیشہ وہ اِلفاظ میرے لئیے معانی کُن اور بہترین اِلفاظ ثابت ہوتے۔ مـیں ایک مُصنفہ بھی ہوں اور میں جب بھی کُچھ طویل لِکھتی ہوں جیسے کہ یہ 100 سے زائد صفحات کا دستاویز تو مُجھے بے شُمار بار اِس مـیں ترمیم، حذف اور اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ مگر یہ دستاویز کبھی بھی تبدیل یا ترمیم نہیں کِیا گیا۔
جیسے جیسے خُداوند مُجھ سے کلام کرتا گیا میں اِسے تحریر کرتی گئی۔میں نے روزانہ کی ڈائری کے طور پر خُداوند کے اِلفاظ لِکھے پِھر اِنہیں بغیر کِسی ترمیم اور تبدیلی کے دوبارہ قلمبند کِیا۔
ساری عِزت اور جلال خُداوند کے نام ہو۔
اے خُداوند مُجھ ادنی اِنسان (سُوسن ڈیوِس Susan Davis) کے ساتھ نہائت صبر اور شفقت سے پیش آنے کے لئیے تیری بے حد شُکر گُزار ہوں۔

یسوع آسمانی روٹی ہے (یوحنا 6 باب 29 سے 58 آیات)

29 یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ۔
30 پَس اُنہوں نے اُس سے کہا پِھر تُو کَونسا نِشان دِکھاتا ہے تاکہ ہم دیکھ کر تیرا یقِین کریں؟تُو کَونسا کام کرتا ہے؟۔
31 ہمارے باپ دادا نے بِیابان میں مّن کھایا۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُس نے اُنہِیں کھانے کے لِئے آسمان سے روٹی دی۔
32 یِسُوع نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ مُوسٰی نے تو وہ روٹی آسمان سے تُمہیں نہ دی لیکِن میرا باپ تُمہیں آسمان سے حِقیقی روٹی دیتا ہے۔
33 کِیُونکہ خُدا کی روٹی وہ ہے جو آسمان سے اُتر کر دُنیا کو زِندگی بخشتی ہے۔
34 اُنہوں نے اُس سے کہا اَے خُداوند!یہ روٹی ہم کو ہمیشہ دِیا کر۔
35 یِسُوع نے اُن سے کہا زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔ جو میرے پاس آئے وہ ہرگِز بُھوکا نہ ہوگا اور جو مُجھ پر اِیمان لائے وہ کبھی پِیاسا نہ ہوگا۔
36 لیکِن مَیں نے تُم سے کہا کہ تُم نے مُجھے دیکھ لِیا ہے۔ پِھر بھی اِیمان نہِیں لاتے۔
37 جو کُچھ باپ مُجھے دیتا ہے میرے پاس آجائے گا اور جو کوئی میرے پاس آئے گا اُسے مَیں ہرگِز نِکال نہ دُوں گا۔
38 کِیُونکہ مَیں آسمان سے اِس لِئے نہِیں اُترا ہُوں کہ اپنی مرضی کے مُوافِق عمل کرُوں بلکہ اِس لِئے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے مُوافِق عمل کرُوں۔
39 اور میرے بھیجنے والے کی مرضی یہ ہے کہ جو کُچھ اُس نے مُجھے دِیا ہے مَیں اُس میں سے کُچھ کھو نہ دُوں بلکہ اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں۔
40 کِیُونکہ میرے باپ کی مرضی یہ ہے کہ جو کوئی بَیٹے کو دیکھے اور اُس پر اِیمان لائے ہمیشہ کی زِندگی پائے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں۔
41 پَس یہُودی اُس پر بُڑبُڑا نے لگے۔ اِس لِئے کہ اُس نے کہا تھا کہ جو روٹی آسمان سے اُتری وہ مَیں ہُوں۔
42 اور اُنہوں نے کہا کیا یہ یُوسُف کا بَیٹا یِسُوع نہِیں جِس کے باپ اور ماں کو ہم جانتے ہیں؟اب یہ کیونکر کہتا ہے کہ مَیں آسمان سے اُترا ہُوں؟۔
43 یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا آپس میں نہ بُڑبُڑاو۔
44 کوئی میرے پاس نہِیں آ سکتا جب تک باپ جِس نے مُجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں گا۔
45 نبِیوں کے صحِیفوں میں یہ لِکھا ہے کہ وہ سب خُدا سے تعلِیم یافتہ ہوں گے۔ جِس کِسی نے باپ سے سُنا اور سِیکھا ہے وہ میرے پاس آتا ہے۔
46 یہ نہِیں کہ کِسی نے باپ کو دیکھا ہے مگر جو خُدا کی طرف سے ہے اُسی نے باپ کو دیکھا ہے۔
47 مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو اِیمان لاتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے۔
48 زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔
49 تُمہارے باپ دادا نے بِیابان میں مّن کھایا اور مرگئے۔
50 یہ وہ روٹی ہے جو آسمان سے اُترتی ہے تاکہ آدمِی اُس میں سے کھائے اور نہ مرے۔
51 مَیں ہُوں وہ زِندگی کی روٹی جو آسمان سے اُتری۔ اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے تو ابد تک زِندہ رہے گا بلکہ جو روٹی مَیں جہان کی زِندگی کے لِئے دُوں گا وہ میرا گوشت ہے۔
52 پَس یہُودی کہہ کر آپس میں جھگڑنے لگے کہ یہ شَخص اپنا گوشت ہمیں کیونکر کھانے کو دے سکتا ہے؟۔
53 یِسُوع نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جب تک تُم اِبنِ آدم کا گوشت نہ کھاو اور اُس کا خُون نہ پیو تُم میں زِندگی نہِیں۔
54 جو میرا گوشت کھاتا اور میرا خُون پِیتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے اور مَیں اُسے آخِری دِن پِھر زِندہ کرُوں گا۔
55 کِیُونکہ میرا گوشت فِی الحقِیقت کھانے کی چِیز اور میرا خُون فِی الحقِیقت پِینے کی چِیز ہے۔
56 جو میرا گوشت کھاتا اور میرا خُون پِیتا ہے وہ مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں۔
57 جِس طرح زِندہ باپ نے مُجھے بھیجا اور مَیں باپ کے سبب سے زِندہ ہُوں اُسی طرح وہ بھی جو مُجھے کھائے گا میرے سبب سے زِندہ رہے گا۔
58 جو روٹی آسمان سے اُتری یہی ہے۔ باپ

1 ... 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20
Go to page:

Free e-book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version), Susan Davis [detective books to read TXT] 📗» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment